المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو جمرة، عن ابن عباس باب: ابوجمرہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12909
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ حَكَّامٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: هَلْ سَمِعْتَ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: فِي مُتْعَةِ النِّسَاءِ شَيْئًا؟ قَالَ: سَمِعْتُهُ يُرَخِّصُ فِيهَا، فَقَالَ لَهُ مَوْلًى لَهُ: «إِنَّمَا كَانَتِ الْمُتْعَةُ وَبِالنَّاسِ حَاجَةٌ وَفِي النِّسَاءِ قِلَّةٌ» فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ: صَدَقْتَترجمہ
راوی بیان کرتے ہیں: میں نے ابو جمرہ سے پوچھا: کیا تم نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو متعۃ النساء کے بارے میں کچھ کہتے سنا؟ انہوں نے کہا: میں نے انہیں اس کی رخصت دیتے سنا۔ اس پر ان کے ایک غلام نے ان سے کہا: متعہ تو اس وقت تھا جب لوگوں کو ضرورت تھی اور عورتوں کی کمی تھی۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے کہا: تم نے سچ کہا۔