المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو جمرة، عن ابن عباس باب: ابوجمرہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12906
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، أنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ، قَالَ: تَمَتَّعْتُ فَنَهَانِي نَاسٌ، فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَأَمَرَنِي بِهَا فَرَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ قَائِلًا يَقُولُ: حَجٌّ مَبْرُورٌ، وَعُمْرَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ، فَحَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ: " اللهُ أَكْبَرُ سُنَّةُ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ قَالَ: سُنَّةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "ترجمہ
ابو جمرہ بیان کرتے ہیں: میں نے تمتع کیا تو کچھ لوگوں نے مجھے اس سے منع کیا، تو میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا، تو انہوں نے مجھے اس کا حکم دیا۔ پھر میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا کوئی کہنے والا کہہ رہا ہے: ”حج مقبول، اور عمرہ قبول شدہ۔“ میں نے یہ بات سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو بتائی تو انہوں نے فرمایا: ”اللہ اکبر! یہ ابو القاسم ﷺ کی سنت ہے“ - یا فرمایا: ”نبی کریم ﷺ کی سنت ہے۔“