المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يوسف بن مهران، عن ابن عباس باب: یوسف بن مہران کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12878
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ حَمْدَوَيْهِ الصَّفَّارُ، ثنا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: جَاءَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَدِيفُهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ فَسَقَيْنَاهُ مِنْ هَذَا الشَّرَابِ - يَعْنِي شَرَابَ السِّقَايَةَ - فَقَالَ: «أَحْسَنْتُمْ هَكَذَا فَاصْنَعُوا»ترجمہ
…سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے، اور اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے پیچھے سوار تھے، تو ہم نے آپ ﷺ کو یہ شربت پلایا - یعنی سقایہ (حاجیوں کو پانی پلانے) کا شربت - تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اچھا کیا، ایسے ہی کیا کرو۔“