حدیث نمبر: 12869
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ غَلَّابٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ أَنَّهُ: أَتَى ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَهُوَ مُتَوَسِّدٌ رِدَاءَهُ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فَسَأَلَهُ عَنْ صِيَامِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ فَقَالَ: " إِذَا رَأَيْتَ هِلَالَ الْمُحَرَّمِ فَاعْدُدْ فَإِذَا كَانَ يَوْمُ التَّاسِعِ فَأَصْبِحْ صَائِمًا، فَقُلْتُ: أَكَذَلِكَ كَانَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ؟ قَالَ: كَذَلِكَ كَانَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ "
ترجمہ

الحکم بن الاعرج بیان کرتے ہیں کہ وہ مسجد حرام میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کے پاس آئے جبکہ وہ اپنی چادر کا تکیہ بنائے لیٹے ہوئے تھے، تو انہوں نے ان سے عاشوراء کے روزے کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے فرمایا: ”جب تم محرم کا چاند دیکھو تو گنتی شروع کر دو، پھر جب نواں دن ہو تو روزے کی حالت میں صبح کرو۔“ میں نے پوچھا: کیا محمد ﷺ اسی طرح روزہ رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، محمد ﷺ اسی طرح روزہ رکھا کرتے تھے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 12869
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 213، حدیث 12925