حدیث نمبر: 12827
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَمَّالُ، ثنا حَمْدَانُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا أَبُو زُمَيْلٍ الْحَنَفِيُّ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ الْمُشْرِكُونَ يَقُولُونُ: لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، فَيَقُولُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَيْلَكُمْ قَدْ قَدْ» ، فَيَقُولُونَ: إِلَّا شَرِيكًا هُوَ لَكَ تَمْلِكُهُ وَمَا مَلَكَ، يَقُولُونَ هَذَا وَهُمْ يَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مشرکین تلبیہ کہتے ہوئے کہا کرتے تھے: ”لبیک، تیرا کوئی شریک نہیں“ تو رسول اللہ ﷺ فرماتے: ”افسوس ہو تم پر، بس بس!“ لیکن وہ آگے کہتے: ”سوائے ایک شریک کے جو تیرا ہی مملوک ہے، تو اس کا اور اس کی ملکیت کا مالک ہے“ - وہ یہ بات بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے کہا کرتے تھے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 12827
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 198، حدیث 12883