المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 12791–12820) باب: (احادیث 12791 تا 12820)
حدیث نمبر: 12817
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: مَرَّتْ جِنَازَةٌ بِابْنِ عَبَّاسٍ، وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ: فَقَامَ الْحَسَنُ، وَقَعَدَ ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَ الْحَسَنُ: " أَلَيْسَ قَدْ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لِجِنَازَةِ يَهُودِيٍّ أَوْ يَهُودِيَّةٍ مَرَّتْ بِهِ؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسً: بَلَى، وَجَلَسَ "ترجمہ
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: ابن عباس اور حسن بن علی رضی اللہ عنہم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، حسن رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے اور ابن عباس رضی اللہ عنہما بیٹھے رہے، تو حسن رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا نبی کریم ﷺ ایک یہودی یا یہودیہ کے جنازے کے لیے کھڑے نہیں ہوئے تھے جو آپ ﷺ کے پاس سے گزرا تھا؟ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: کیوں نہیں، ضرور ایسا ہی تھا۔ پھر وہ بیٹھ گئے۔