المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 12791–12820) باب: (احادیث 12791 تا 12820)
حدیث نمبر: 12814
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «أُنْزِلَ الْوَحْيُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعِينَ، وَأَقَامَ بِمَكَّةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ، وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرًا، وَتُوُفِّيَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، فرمایا: ”نبی کریم ﷺ پر وحی اس وقت نازل ہوئی جب آپ ﷺ کی عمر چالیس برس تھی، پھر آپ ﷺ مکہ میں تیرہ برس اور مدینہ میں دس برس مقیم رہے، اور آپ ﷺ کی وفات تریسٹھ برس کی عمر میں ہوئی۔“