حدیث نمبر: 12744
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ، ثنا مَالِكُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَ الْحَدِيثَ أَنَّهُ قَالَ: مَنْ قَالَ: «سُبْحَانَ اللهِ، وَبِحَمْدِهِ أَسْتَغْفِرُ اللهَ، وَأَتُوبُ إِلَيْهِ إِلَّا كُتِبَتْ كَمَا قَالَهَا، ثُمَّ عُلِّقَتْ بِالْعَرْشِ، وَلَا يَمْحُوهَا ذَنْبٌ عَمِلَهُ صَاحِبُهَا حَتَّى يَلْقَى اللهَ، وَهِيَ مَخْتُومَةٌ كَمَا قَالَهَا»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً روایت ہے کہ جو شخص کہے: ”سبحان اللہ وبحمدہ، استغفر اللہ واتوب الیہ (اللہ پاک ہے اور اسی کی تعریف کے ساتھ، میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں)“ تو یہ بالکل اسی طرح لکھ دیا جاتا ہے جیسے اس نے کہا، پھر اسے عرش کے ساتھ لٹکا دیا جاتا ہے، اور جو گناہ بھی وہ (بعد میں) کرے وہ اسے نہیں مٹاتا، یہاں تک کہ وہ اللہ سے ملے، اور یہ اسی طرح مہر بند رہتا ہے جیسے اس نے کہا تھا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 12744
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 174، حدیث 12799