المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو العالية، عن ابن عباس باب: ابوعالیہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12703
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ: {وَجَعَلْنَاهُ هُدًى لِبَنِي إِسْرَائِيلَ} [الإسراء: ٢] قَالَ: «جَعَلَ مُوسَى هُدًى لِبَنِي إِسْرَائِيلَ» وَفِي قَوْلِهِ: {فَلَا تَكُنْ فِي مِرْيَةٍ مِنْ لِقَائِهِ} [السجدة: ٢٣] قَالَ: «مِنْ لِقَاءِ مُوسَى رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان ”اور ہم نے اسے بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنایا“ [سورۃ الاسراء: 2] کے بارے میں فرمایا: ”موسیٰ علیہ السلام کو بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنایا گیا۔“ اور اللہ تعالیٰ کے فرمان ”تو آپ اس کی ملاقات کے بارے میں کسی شک میں نہ رہیں“ [سورۃ السجدۃ: 23] کے بارے میں فرمایا: ”یعنی موسیٰ علیہ السلام کے اپنے رب عزوجل سے ملاقات کے بارے میں۔“