المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ميمون أبو عبد الله عن ابن عباس باب: میمون ابوعبداللہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12668
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ زَيْدَانَ الْبَجَلِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ عَمْرٍو الْأَزْدِيُّ، ثنا حُسَيْنٌ الْأَشْقَرُ، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ كَثِيرٍ النَّوَّاءِ، عَنْ مَيْمُونٍ أَبِي عَبْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا أُخْرِجَ أَهْلُ الْمَسْجِدِ، وَتُرِكَ عَلِيٌّ قَالَ: النَّاسُ فِي ذَلِكَ، فَبَلَغَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: «مَا أَنَا أَخَرَجْتُكُمْ مِنْ قِبَلِ نَفْسِي، وَلَا أَنَا تَرَكْتُهُ، وَلَكِنَّ اللهَ أَخْرَجَكُمْ وَتَرَكَهُ، إِنَّمَا أَنَا عَبْدٌ مَأْمُورٌ مَا أُمِرْتُ بِهِ فَعَلْتُ» {إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَيَّ} [الأنعام: ٥٠]ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب مسجد سے (سب) لوگوں کو نکال دیا گیا اور علی رضی اللہ عنہ کو چھوڑ دیا گیا، تو لوگوں نے اس بارے میں باتیں کیں، یہ بات نبی کریم ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تمہیں اپنی طرف سے نہیں نکالا، اور نہ میں نے اسے اپنی طرف سے چھوڑا، بلکہ اللہ نے تمہیں نکالا اور اسے چھوڑا۔ میں تو صرف ایک حکم کیا گیا بندہ ہوں، مجھے جس بات کا حکم دیا جاتا ہے میں وہی کرتا ہوں“، ”میں تو صرف اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی کی جاتی ہے“ [الأنعام: 50]۔