حدیث نمبر: 12621
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ طَارِقٍ الْوَابِشِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَخْرَجَهُ إِلَى بَدْرٍ: «إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ وَعَدَنِي بَدْرًا، وَأَنْ يُغْنِمَنِي عَسْكَرَهُمْ، وَمَنْ قَتَلَ قَتِيلًا فَلَهُ كَذَا وَكَذَا مِنْ غَنَائِمِهِمْ إِنْ شَاءَ اللهُ، وَمَنْ أَسَرَ أَسِيرًا فَلَهُ كَذَا وَكَذَا مِنْ غَنَائِمِهِمْ إِنْ شَاءَ اللهُ» فَلَمَّا تَوَافَقُوا قَذَفَ اللهُ فِي قُلُوبِ الْمُشْرِكِينَ الرُّعْبَ، فَلَمَّا اقْتَتَلُوا هَزَمَهُمُ اللهُ , فَاتَّبَعَهُمْ سَرَعَانُ النَّاسِ فَقَتَلُوا سَبْعِينَ، وَأَسَرُوا سَبْعِينَ
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بدر کی طرف نکلتے وقت فرمایا: ”اللہ عزوجل نے مجھ سے بدر (میں فتح) کا اور ان کے لشکر کو مالِ غنیمت بنانے کا وعدہ فرمایا ہے، اور جو کوئی ایک آدمی کو قتل کرے تو اسے ان کے مالِ غنیمت میں سے اتنا اتنا ملے گا، اگر اللہ نے چاہا، اور جو کوئی ایک آدمی کو قید کرے تو اسے ان کے مالِ غنیمت میں سے اتنا اتنا ملے گا، اگر اللہ نے چاہا۔“ جب دونوں لشکر آمنے سامنے ہوئے تو اللہ نے مشرکین کے دلوں میں رعب ڈال دیا، پھر جب لڑائی ہوئی تو اللہ نے انہیں شکست دی، تو تیز رفتار لوگوں نے ان کا تعاقب کیا، ستر کو قتل کیا اور ستر کو قید کیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 12621
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 129، حدیث 12675