المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطية العوفي، عن ابن عباس باب: عطیہ عوفی کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12619
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ، ثنا صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ الْخُوَارِزْمِيُّ، ثنا سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: «نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كَسْبِ الْإِمَاءِ» قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: وَلِمَ نَهَى عَنْهِ؟ قَالَ: «مَخَافَةَ أَنْ يَعْجِزْنَ فَتُعْجَزْنَ»ترجمہ
عطیہ عوفی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے سنا: ”رسول اللہ ﷺ نے باندیوں کی (بدکاری کی) کمائی سے منع فرمایا۔“ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: آپ ﷺ نے اس سے کیوں منع فرمایا؟ انہوں نے فرمایا: ”اس خدشے سے کہ وہ (کمانے سے) عاجز آ جائیں تو (بدکاری پر) مجبور کی جائیں۔“