المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عمر يحيى بن عبيد، عن ابن عباس باب: ابوعمر یحییٰ بن عبید کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12573
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَيُّوبَ الْمُخَرِّمِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِيِّ، ثنا أَبُو تُمَيْلَةَ يَحْيَى بْنُ وَاضِحٍ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ أَبِي عُمَرَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَانَ يُنْبَذُ لَهُ الزَّبِيبُ فِي سِقَاءٍ، فَيَشْرَبُهُ مِنَ الْمَسَاءِ، وَمِنَ الْغَدِ وَبَعْدَ الْغَدِ، فَإِنْ فَضَلَتْ أَمَرَ بِهَا فَأُهْرِيقَ أَوْ شُرِبَتْ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے لیے مشکیزے میں کشمش کا نبیذ بھگویا جاتا، آپ ﷺ اسے شام سے، اگلے دن اور اس کے بعد والے دن پیتے، اور اگر کچھ بچ جاتا تو حکم دیتے کہ اسے بہا دیا جائے یا پی لیا جائے۔