حدیث نمبر: 12538
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا خَالِدُ بْنُ طَهْمَانَ أَبُو الْعَلَاءِ الْخَفَّافُ، عَنْ حُصَيْنٍ قَالَ: سَأَلَ سَائِلٌ وَابْنُ عَبَّاسٍ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ: يَا سَائِلُ قَالَ: لَبَّيْكَ قَالَ: تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: وتُصَلِّي الْخَمْسَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: وَتَصُومُ رَمَضَانَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: حَقٌّ عَلَيْنَا أَنْ نَصِلَكَ، فَنَزَعَ ثَوْبًا عَلَيْهِ فَكَسَاهُ إِيَّاهُ، ثُمَّ قَالَ عِنْدَ ذَلِكَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَيُّمَا مُسْلِمٍ كَسَا مُسْلِمًا ثَوْبًا كَانَ فِي حِفْظِ اللهِ مَا بَقِيَتْ عَلَيْهِ مِنْهُ رُقْعَةٌ» ،
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (کسی نے ایک آدمی سے پوچھا:) کیا تم پانچوں نمازیں پڑھتے ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں۔ پوچھا: اور رمضان کے روزے رکھتے ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں۔ (پوچھنے والے نے) کہا: تو ہم پر تمہارے ساتھ صلہ رحمی کرنا واجب ہے، چنانچہ اس نے اپنا (پہنا ہوا) کپڑا اتار کر اسے پہنا دیا، پھر اس موقع پر کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو مسلمان کسی مسلمان کو کپڑا پہنائے وہ اللہ کی حفاظت میں رہتا ہے جب تک اس کپڑے کا کوئی ٹکڑا بھی اس پر باقی رہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 12538
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 97، حدیث 12591