المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الشعبي عن ابن عباس باب: شعبی کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12515
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، وَأَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ وَاضِحٍ الْعَسَّالُ الْمِصْرِيَّانِ قَالَا: ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ، وَعَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ كَيْفَ كَانَ صَلَاةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ؟ , فَقَالَا: " ثَلَاثَ عَشْرَةَ: ثَمَانٍ، وَيُوتِرُ بِثَلَاثٍ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْفَجْرِ "ترجمہ
عامر شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے پوچھا: رسول اللہ ﷺ کی رات کی نماز کیسی ہوتی تھی؟ ان دونوں نے فرمایا: ”تیرہ رکعتیں: آٹھ رکعتیں (تہجد کی)، پھر تین رکعت وتر پڑھتے، اور فجر کے بعد دو رکعتیں۔“