المعجم الكبير للطبراني
باب التاء— حرف تا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند تميم الداري باب: سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 1251
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا عَفَّانُ، أَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءَ بْنَ يَزِيدَ، يُحَدِّثُ عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الدِّينُ النَّصِيحَةُ ثَلَاثًا» ، قُلْتُ: لِمَنْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «لِلَّهِ، وَلِكِتَابِهِ، وَلِرَسُولِهِ، وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ، وَعَامَّتِهِمْ»ترجمہ
سہیل بن ابی صالح بیان کرتے ہیں: میں نے عطاء بن یزید کو سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے یہ روایت بیان کرتے سنا کہ نبی کریم ﷺ نے تین بار فرمایا: ”دین خیرخواہی ہے“ میں نے عرض کیا: کس کے لیے، یا رسول اللہ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے لیے، اس کی کتاب کے لیے، اس کے رسول کے لیے، مسلمانوں کے پیشواؤں کے لیے، اور عام مسلمانوں کے لیے۔“