المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 12470–12502) باب: (احادیث 12470 تا 12502)
حدیث نمبر: 12502
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ أَبِي عَاصِمٍ النَّبِيلُ، ثنا أَبِي، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، حَدَّثَنِي مَسْلَمَةُ بْنُ أَبِي عَطَاءٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: شَهِدَ عِنْدِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّاسٍ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْمُقَيَّرِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالْحَنْتَمِ» قُلْتُ: مَا الْحَنْتَمُ؟ قَالَ: «كُلُّ مَدَرٍ»ترجمہ
سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میرے سامنے سیدنا عبداللہ بن عباس اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم نے گواہی دی کہ رسول اللہ ﷺ نے دباء (کدو کے برتن)، مقیر اور مزفت (روغن لگے برتن) اور حنتم سے منع فرمایا۔ میں نے پوچھا: حنتم کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”ہر مٹی کا (پکا ہوا) برتن۔“