المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 12470–12502) باب: (احادیث 12470 تا 12502)
حدیث نمبر: 12489
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَعِيرٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَقَعَصَهُ - قَالَ شُعْبَةُ: يَعْنِي مَاتَ , فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ خَارِجًا رَأْسُهُ، وَلَا تُمِسُّوهُ طِيبًا، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس اونٹ پر سوار ہو کر آیا اور وہ حالت احرام میں تھا، تو اس نے اسے گرا کر مار ڈالا — (راوی شعبہ کہتے ہیں: یعنی وہ فوت ہو گیا) — رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو، اسے اس کے دونوں کپڑوں میں اس طرح کفن دو کہ اس کا سر باہر رہے، اور اسے خوشبو مت لگاؤ، کیونکہ وہ قیامت کے دن تلبیہ پڑھتا ہوا اٹھایا جائے گا۔“