المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 12470–12502) باب: (احادیث 12470 تا 12502)
حدیث نمبر: 12484
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ حُمَيْدٍ الْبَزَّازُ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ صَفْوَانَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ مُسْلِمٌ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُغَسَّلَ وَيُدْرَجَ فِي ثَوْبَيْنِ، وَلَا يُمَسَّ بِطِيبٍ» ، وَأَشُكُّ أَغُطِّيَ رَأْسُهُ أَمْ لَا؟ قَالَ: «هَذَا يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُلَبِّي»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ کے زمانے میں ایک مسلمان آدمی فوت ہو گیا، تو آپ ﷺ نے حکم دیا کہ اسے غسل دیا جائے اور دو کپڑوں میں لپیٹا جائے، اور اسے خوشبو نہ لگائی جائے — اور مجھے شک ہے کہ کیا (یہ بھی فرمایا کہ) اس کا سر ڈھانپا جائے یا نہیں — آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ قیامت کے دن تلبیہ پڑھتا ہوا اٹھایا جائے گا۔“