المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 12470–12502) باب: (احادیث 12470 تا 12502)
حدیث نمبر: 12477
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ حَدَّثَهُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا صَرَعَهُ بَعِيرُهُ فَوَقَصَهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلْبِسُوهُ ثَوْبَيْنِ، وَاغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَلَا تُغَطُّوا رَأْسَهُ، فَإِنَّ اللهَ يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُلَبِّي»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ایک آدمی کو اس کے اونٹ نے گرا دیا اور اس کی گردن توڑ ڈالی، اور وہ حالت احرام میں تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے دو کپڑے پہناؤ (کفن دو)، اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو، اور اس کا سر مت ڈھانپو، کیونکہ اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن تلبیہ پکارتا ہوا اٹھائے گا۔“