المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12451
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ حَاتِمٍ الْأَنْصَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ الْقُرَشِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ، «فَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِنَ اللَّيْلِ فَتَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي فَقُمْتُ فَصَنَعْتُ الَّذِي صَنَعَ، ثُمَّ قُمْتُ، عَنْ يَسَارِهِ فَهَيَّأَنِي عَنْ يَمِينِهِ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات گزاری۔ رسول اللہ ﷺ رات کو اٹھے اور تین تین بار وضو کیا، پھر نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو میں بھی کھڑا ہوا اور وہی کیا جو آپ ﷺ نے کیا تھا، پھر میں آپ ﷺ کے بائیں جانب کھڑا ہو گیا تو آپ ﷺ نے مجھے اپنی دائیں جانب کر لیا۔