المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12446
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْحِمْصِيُّ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى جَمَاعَةً مِنَ التُّجَّارِ، فَقَالَ: «يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ» فَاسْتَجَابُوا لَهُ وَمَدُّوا أَعْنَاقَهُمْ قَالَ: «إِنَّ اللهَ بَاعِثُكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فُجَّارًا إِلَّا مَنْ صَدَقَ وَبَرَّ، وَأَدَّى الْأَمَانَةَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ تاجروں کی ایک جماعت کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اے تاجروں کی جماعت!“ انہوں نے لبیک کہا اور اپنی گردنیں اٹھا کر متوجہ ہوئے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بےشک اللہ تعالیٰ تمہیں قیامت کے دن بدکار اٹھائے گا، سوائے اس کے جس نے سچ بولا، نیکی کی اور امانت ادا کی۔“