المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي نُعَيْمٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ، ثنا أَبُو هَاشِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِرِجَالِكُمْ مِنْ أَهْلِ الدُّنْيَا فِي الْجَنَّةِ؟» ، قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: «النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنَّةِ، وَالصِّدِّيقُ فِي الْجَنَّةِ، وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ، وَالْمَوْلُودُ مَوْلُودُ الْإِسْلَامِ فِي الْجَنَّةِ، وَالرَّجُلُ يَكُونُ فِي جَانِبِ الْمِصْرِ يَزُورُ أَخَاهُ لَا يَزُورُهُ إِلَّا لِلَّهِ فِي الْجَنَّةِ، أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِنِسَائِكُمْ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ؟» قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ , قَالَ: " الْوَلُودُ الْوَدُودُ الَّتِي إِذَا غَضِبَتْ أَوْ أُغْضِبَتْ قَالَتْ: يَدِي فِي يَدَكِ لَا أَكْتَحِلُ بِغُمْضٍ "سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں دنیا والوں میں سے جنتی مردوں کی خبر نہ دوں؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، یا رسول اللہ! آپ ﷺ نے فرمایا: ”نبی جنت میں ہے، صدیق جنت میں ہے، شہید جنت میں ہے، اسلام میں پیدا ہونے والا بچہ جنت میں ہے، اور وہ آدمی جو شہر کے ایک کونے میں ہو کر اپنے بھائی سے صرف اللہ کے لیے ملنے جائے، وہ (بھی) جنت میں ہے۔ کیا میں تمہیں جنتی عورتوں کی خبر نہ دوں؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، یا رسول اللہ! آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ زیادہ بچے جننے والی، محبت کرنے والی عورت، جو جب غصے میں آئے یا اسے غصہ دلایا جائے تو کہے: میرا ہاتھ تیرے ہاتھ میں ہے، میں (تیری رضا کے بغیر) آنکھ بند کر کے نہیں سوؤں گی۔“