المعجم الكبير للطبراني
باب التاء— حرف تا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
تميم بن أوس الداري ويقال: ابن قيس يكنى أبا رقية وهو عم تميم بن أوس بن خارجة بن سواد بن جذيمة بن دراع بن عدي بن الدار بن لخم بن حبيب بن نمارة بن لخم باب: سیدنا تمیم بن اوس داری رضی اللہ عنہ، اور ابن قیس بھی کہا جاتا ہے، کنیت ابورقیہ، اور وہ تمیم بن اوس بن خارجہ بن سواد بن جذیمہ بن دراع بن عدی بن دار بن لخم بن حبیب بن نمارہ بن لخم کے چچا ہیں
حدیث نمبر: 1237
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ: «أَنَّ تَمِيمًا الدَّارِيَّ، اشْتَرَى رِدَاءً بِأَلْفٍ فَكَانَ يُصَلِّي فِيهِ»ترجمہ
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: ”تمیم داری رضی اللہ عنہ نے ایک چادر ہزار درہم میں خریدی، تو وہ اسی میں نماز پڑھتے تھے۔“