المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12310
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ، ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَإِذَا الْيَهُودُ يَصُومُونَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ، فَقَالَ: «مَا بَالُ هَذَا الْيَوْمِ؟» قَالَ: «يَوْمٌ أَنْجَى اللهُ فِيهِ مُوسَى، وَأَغْرَقَ بَنِي إِسْرَائِيلَ، فَنَحْنُ أَحَقُّ بِمُوسَى فَصَامَهُ، وَأَمَرَ بِصِيَامِهِ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ تشریف لائے تو دیکھا کہ یہود عاشورہ کے دن روزہ رکھتے ہیں، تو آپ ﷺ نے پوچھا: ”اس دن کا کیا معاملہ ہے؟“ بتایا گیا: ”یہ وہ دن ہے جس میں اللہ نے موسیٰ علیہ السلام کو نجات دی اور بنی اسرائیل کے دشمن کو غرق کیا، تو ہم موسیٰ علیہ السلام کے زیادہ حق دار ہیں۔“ چنانچہ آپ ﷺ نے اس دن روزہ رکھا اور اس کے روزے رکھنے کا حکم دیا۔