المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12292
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ، فَلَمْ يَجِبْ، فَلَا صَلَاةَ لَهُ» هَكَذَا رَوَاهُ الْقَطِرَانِيُّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ مَوْقُوفًا، وَرَوَاهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ مَرْفُوعًاترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”جس نے اذان سنی پھر جواب نہ دیا تو اس کی نماز نہیں ہوتی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسے قطرانی نے سلیمان بن حرب سے موقوفاً روایت کیا ہے، جبکہ اسماعیل بن اسحاق قاضی نے سلیمان بن حرب سے مرفوعاً روایت کیا ہے۔