المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بيحرة بن عامر باب: سیدنا بیحرہ بن عامر رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1229
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْحَنَفِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ، ثنا يَحْيَى بْنُ رَاشِدٍ، حَدَّثَنَا الرَّحَّالُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْعُمَرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ بَيْحَرَةُ بْنَ عَامِرٍ، قَالَ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَسْلَمْنَا، وَسَأَلْنَاهُ أَنْ يَضَعَ عَنَّا الْعَتَمَةَ قَالَ: «صَلَاةُ الْعَتَمَةِ» ، فَقُلْنَا إِنَّا نُشْغَلُ بِحَلْبِ إِبِلِنَا، قَالَ: «إِنَّكُمْ إِنْ شَاءَ اللهُ، سَتَحْلِبُونَ، وَتُصَلُّونَ»ترجمہ
سیدنا بیحرہ بن عامر رضی اللہ عنہ کے پوتے اپنے والد سے روایت کرتے ہیں جنہوں نے اپنے والد (بیحرہ رضی اللہ عنہ) کو یہ کہتے سنا: ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے، اسلام قبول کیا، اور آپ سے درخواست کی کہ ہم سے عشاء کی نماز معاف کر دیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”عشاء کی نماز؟“ ہم نے عرض کیا: ہم اپنے اونٹوں کا دودھ دوہنے میں مشغول رہتے ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان شاء اللہ تم دودھ بھی دوہ لو گے اور نماز بھی پڑھ لو گے۔“