المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12284
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " لَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ: إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، أُخْرِجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَيَهْلِكُنَّ جَمِيعًا، فَلَمَّا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: {أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بَأَنَّهُمْ ظُلِمُوا، وَإِنَّ اللهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ} [الحج: ٣٩] {الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ} [الحج: ٤٠] ، عَرَفَ أَبُو بَكْرٍ أَنَّهُ سَيَكُونُ قِتَالٌ "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب رسول اللہ ﷺ مکہ سے نکلے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”انا للہ و انا الیہ راجعون، رسول اللہ ﷺ کو نکال دیا گیا، یہ سب ضرور ہلاک ہو کر رہیں گے۔“ پھر جب یہ آیت نازل ہوئی: ”جن لوگوں سے جنگ کی جا رہی ہے انہیں اجازت دے دی گئی، اس لیے کہ ان پر ظلم کیا گیا، اور بے شک اللہ ان کی مدد پر پوری قدرت رکھتا ہے“ [سورۃ الحج: 39]، ”وہ لوگ جو اپنے گھروں سے ناحق نکالے گئے“ [سورۃ الحج: 40]، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو معلوم ہو گیا کہ اب لڑائی ہو گی۔