المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12272
حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي الْمُغِيرَةِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " كَانَتْ قُرَيْشٌ يَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ وَهُمْ عُرَاةٌ يُصَفِّرُونَ وَيُصَفِّقُونَ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللهِ} [الأعراف: ٣٢] فَأُمِرُوا بِالثِّيَابِ "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”قریش خانہ کعبہ کا طواف ننگے ہو کر کرتے تھے، سیٹیاں بجاتے اور تالیاں بجاتے تھے، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”کہہ دیجیے! اللہ کی زینت کو کس نے حرام کیا ہے“ [سورۃ الاعراف: 32]، تو انہیں کپڑے پہننے کا حکم دیا گیا۔“