المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي الْمُغِيرَةِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَتَتْ قُرَيْشٌ، الْيَهُودَ فَقَالُوا: بِمَ جَاءَكُمْ مُوسَى؟ قَالُوا: عَصَاهُ وَيَدُهُ بَيْضَاءَ لِلنَّاظِرِينَ، وَأَتَوُا النَّصَارَى، فَقَالُوا: كَيْفَ كَانَ عِيسَى؟ قَالُوا: كَانَ يُبْرِئُ الْأَكْمَهَ، وَالْأَبْرَصَ، وَيُحْيِي الْمَوْتَى، فَأَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يَجْعَلْ لَنَا الصَّفَا ذَهَبًا، " فَدَعَا رَبَّهُ , فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: {إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ} [آل عمران: ١٩٠] فَلْيَتَفَكَّرُوا فِيهَا "سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: قریش یہودیوں کے پاس گئے اور پوچھا: موسیٰ علیہ السلام تمہارے پاس کیا لے کر آئے تھے؟ انہوں نے کہا: ان کا عصا اور دیکھنے والوں کے لیے چمکتا ہوا سفید ہاتھ۔ پھر عیسائیوں کے پاس گئے اور پوچھا: عیسیٰ علیہ السلام کیسے تھے؟ انہوں نے کہا: وہ مادرزاد اندھے اور کوڑھی کو تندرست کرتے اور مردوں کو زندہ کرتے تھے۔ چنانچہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے: اپنے رب سے دعا کیجیے کہ وہ صفا کو ہمارے لیے سونے کا بنا دے۔ آپ ﷺ نے اپنے رب سے دعا کی، تو یہ آیت نازل ہوئی: ”بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات دن کے یکے بعد دیگرے آنے میں عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں“ [سورۃ آل عمران: 190]، تاکہ وہ اس میں غور و فکر کریں۔