حدیث نمبر: 1226
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُقْبِلٍ الْبَصْرِيُّ، ثنا زَيْدُ بْنُ أَحْزَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ، ثنا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صُهْبَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ أَبِيه، قَالَ: كَانَتْ ثَائِرَةٌ فِي بَنِي مُعَاوِيَةَ، فَذَهَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْلِحُ بَيْنَهُمْ، فَالْتَفَتَ إِلَى قَبْرٍ فَقَالَ: «لَا دَرَيْتَ» ، فَقِيلَ لَهُ، فَقَالَ: " إِنَّ هَذَا يُسْأَلُ عَنِّي، فَقَالَ: لَا أَدْرِي "
ترجمہ

ایوب بن بشیر اپنے والد سیدنا بشیر محاربی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: بنی معاویہ میں کوئی جھگڑا ہوا، تو نبی کریم ﷺ ان کے درمیان صلح کرانے گئے، تو آپ ﷺ نے ایک قبر کی طرف دیکھ کر فرمایا: ”تجھے کچھ معلوم نہ ہو“ تو آپ ﷺ سے پوچھا گیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: اس سے میرے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا: مجھے نہیں معلوم۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الباء / حدیث: 1226
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 46، حدیث 1237