المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12252
حَدَّثَنَا أَبُو يَزيْدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ كِلَاهُمَا، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَاعِزٌ فَاعْتَرَفَ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: «اذْهَبُوا بِهِ» ، ثُمَّ قَالَ: رُدُّوهُ فَاعْتَرَفَ مَرَّتَيْنَ حَتَّى اعْتَرَفَ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ؟ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ماعز رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور دو مرتبہ اعتراف کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے لے جاؤ۔“ پھر فرمایا: ”اسے واپس لاؤ۔“ تو اس نے دو مرتبہ اور اعتراف کیا یہاں تک کہ چار مرتبہ اعتراف کر لیا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اسے لے جاؤ اور رجم کر دو۔“