المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بشير بن سعد الأنصاري أبو النعمان عقبي بدري باب: سیدنا بشیر بن سعد انصاری رضی اللہ عنہ، کنیت ابونعمان، عقبی و بدری صحابی
حدیث نمبر: 1213
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنُ الضِّرَابُ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَيُّوبَ الْمُخَرِّمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيِّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «رَحِمَ اللهُ عَبْدًا سَمِعَ مَقَالَتِي فَحَفِظَها، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ غَيْرُ فَقِيهٍ، وَرَبُّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ»
" ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُؤْمِنٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَمُنَاصَحَةُ وُلَاةِ الْمُسْلِمِينَ، وَلُزُومُ جَمَاعَةِ الْمُسْلِمِينَ "ترجمہ
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ اپنے والد سیدنا بشیر بن سعد رضی اللہ عنہ سے، اور وہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اس بندے پر رحم فرمائے جس نے میری بات سنی اور اسے یاد رکھا، کیونکہ بسا اوقات فقہ کا حامل خود فقیہ نہیں ہوتا، اور بسا اوقات فقہ کا حامل اسے اپنے سے زیادہ فقیہ تک پہنچا دیتا ہے۔“
”تین چیزیں ایسی ہیں جن پر مومن کا دل کبھی کینہ نہیں رکھتا: اللہ کے لیے عمل کو خالص رکھنا، مسلمانوں کے حکمرانوں کی خیرخواہی کرنا، اور مسلمانوں کی جماعت کو لازم پکڑنا۔“