المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كريب عن ابن عباس باب: کریب کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12125
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقراطيسيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ بِطَرِيقِ مَكَّةَ كَلَّمَتْهُ امْرَأَةٌ مِنْ مِحَفَّةٍ لَهَا، وَأَخَذَتْ بِعَضُدِ صَبِيٍّ فَرَفَعَتْهُ فَقَالَتْ: أَلِهَذَا حَجٌّ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «لَهُ حَجٌّ وَلَكِ أَجْرٌ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مکہ کے راستے میں چل رہے تھے کہ ایک عورت نے اپنی سواری (کجاوے) میں سے آپ ﷺ سے بات کی اور اپنے بچے کا بازو پکڑ کر اسے اٹھایا اور کہا: یا رسول اللہ! کیا اس کا حج ہو گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا حج ہو گا اور تمہیں اجر ملے گا۔“