المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كريب عن ابن عباس باب: کریب کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12120
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: بِتُّ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «فَقَامَ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ حَتَّى بَلَغَ ذَلِكَ عَشَرَ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ أَوْتَرَ ثَلَاثَ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ اضْطَجَعَ فَنَامَ حَتَّى نَفَخَ، وَكَانَ نَوْمُهُ نَفْخًا، ثُمَّ نَادَاهُ الْمُؤَذِّنُ بِصَلَاةِ الصُّبْحِ فَخَرَجَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس رات گزاری، آپ ﷺ اٹھے، وضو کیا، پھر دو دو رکعت کر کے نماز پڑھی یہاں تک کہ دس رکعتیں ہو گئیں، پھر تین رکعت وتر پڑھے، پھر لیٹ کر سو گئے حتیٰ کہ خراٹے لینے لگے، اور آپ ﷺ کی نیند خراٹوں سے پہچانی جاتی تھی۔ پھر مؤذن نے آپ ﷺ کو نماز فجر کے لیے پکارا تو آپ ﷺ باہر تشریف لائے اور بغیر وضو کیے نماز پڑھائی۔