المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كريب عن ابن عباس باب: کریب کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12117
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، وَعَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ، وَعَنْ مُوسَى بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ نَذَرَ نَذْرًا لَمْ يُسَمِّهِ، فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا فِي مَعْصِيَةِ اللهِ، فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا لَا يُطِيقُهُ، فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا يُطِيقُهُ فَلْيَفِ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کوئی نذر مانے اور اسے متعین نہ کرے تو اس کا کفارہ قسم کے کفارے جیسا ہے، اور جو شخص اللہ کی نافرمانی کی نذر مانے تو اس کا کفارہ بھی قسم کے کفارے جیسا ہے، اور جو شخص ایسی نذر مانے جس کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اس کا کفارہ بھی قسم کے کفارے جیسا ہے، اور جو شخص ایسی نذر مانے جس کی طاقت رکھتا ہو تو اسے پوری کرنی چاہیے۔“