المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مقسم عن ابن عباس باب: مقسم کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12100
وَبِهِ مِثْلُهُ سَوَاءٌ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، «قُتِلَ حَمْزَةُ يَوْمَ أُحُدٍ، وَقُتِلَ مَعَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَجَاءَتْهُ صَفِيَّةُ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بِثَوْبَيْنِ لِيُكَفَّنَ فِيهِمَا حَمْزَةُ، فَلَمْ يَكُنْ لِلْأَنْصَارِيِّ كَفَنٌ فَأَسْهَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الثَّوْبَيْنِ، ثُمَّ كُفِّنَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِي ثَوْبٍ»ترجمہ
اسی سند سے مروی ہے: احد کے دن حمزہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے، اور ان کے ساتھ انصار کا ایک آدمی بھی شہید ہوا، تو سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا دو کپڑے لے کر آئیں تاکہ حمزہ رضی اللہ عنہ کو ان میں کفنایا جائے، لیکن اس انصاری کے پاس کفن نہ تھا، تو نبی کریم ﷺ نے دونوں کپڑوں کے درمیان قرعہ ڈالا، پھر ان میں سے ہر ایک کو ایک ایک کپڑے میں کفنایا گیا۔