المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مقسم عن ابن عباس باب: مقسم کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12095
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «كُفِّنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حُلَّةٍ كَانَ يَلْبَسُهَا وَقَمِيصٍ، غَسَّلَهُ الْفَضْلُ وَرَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، وَكَانَ الْأَنْصَارِيُّ يَصُبُّ عَلَيْهِمُ الْمَاءَ، وَيَغْسِلُ تَحْتَ الثَّوْبِ، وَغُسِّلَ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ لَمْ يُنْزَعْ عَنْهُ حَتَّى غُسِّلَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کو ایک چادر جسے آپ ﷺ پہنا کرتے تھے اور ایک قمیص میں کفنایا گیا، فضل اور انصار کے ایک آدمی نے آپ ﷺ کو غسل دیا، اور وہ انصاری ان پر پانی ڈالتا اور کپڑے کے نیچے سے دھوتا رہا، اور آپ ﷺ کو اس حال میں غسل دیا گیا کہ آپ ﷺ پر قمیص تھی جو غسل مکمل ہونے تک نہیں اتاری گئی۔