المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مقسم عن ابن عباس باب: مقسم کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12071
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا طَاهِرُ بْنُ أَبِي أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «انْتَهَى عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ إِلَى أَبِي جَهْلٍ يَوْمَ بَدْرٍ وَهُوَ وَقِيذٌ فَاسْتَلَّ سَيْفَهُ فَضَرَبَ عُنُقَهُ فَبَدَرَ رَأْسَهُ، ثُمَّ أَخَذَ سَلَبَهُ وَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ أَنَّهُ قَتَلَ أَبَا جَهْلٍ فأَحْلَفَهُ بِاللهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَحَلَفَ، فَجَعَلَ لَهُ سَلَبَهُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بدر کے دن ابوجہل کے پاس پہنچے جبکہ وہ زخموں سے چور تھا مگر ابھی زندہ تھا، تو انہوں نے اپنی تلوار کھینچی اور اس کی گردن پر ماری تو اس کا سر اڑ گیا، پھر انہوں نے اس کا سازوسامان لیا اور نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور بتایا کہ انہوں نے ابوجہل کو قتل کر دیا ہے، تو آپ ﷺ نے انہیں تین بار اللہ کی قسم دلائی، تو انہوں نے قسم کھائی، چنانچہ آپ ﷺ نے ان کا سازوسامان انہیں دے دیا۔