المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مقسم عن ابن عباس باب: مقسم کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12055
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ هَارُونَ، صَاحِبُ أَبِي ثَوْرٍ، ثنا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، ثنا أَبُو شَيْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: لَمَّا قُتِلَ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ كَانَتْ عَلَيْهِ نَمِرَةٌ فَكَانَ عَلِيٌّ هُوَ الَّذِي أَدْخَلَهُ قَبْرَهُ، فَكَانَ إِذَا غَطَّى بِهَا رَأْسَهُ بَدَتْ قَدَمَاهُ، وَإِذَا غَطَّى قَدَمَيْهِ خَرَجَ رَأْسُهُ، فَسَأَلَ عَنْ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «فَأَمَرَهُ أَنْ يُغَطِّيَ رَأْسَهُ، وَأَنْ يَأْخُذَ لَهُ شَجَرًا مِنْ هَذَا الْعلْجانِ فَيَجْعَلَهُ عَلَى رِجْلَيْهِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ شہید کیے گئے تو ان پر ایک چادر تھی، اور علی رضی اللہ عنہ ہی وہ تھے جنہوں نے انہیں قبر میں اتارا، تو جب وہ اس کپڑے سے ان کا سر ڈھانپتے تو ان کے پاؤں کھل جاتے، اور جب پاؤں ڈھانپتے تو سر باہر آ جاتا، تو انہوں نے اس بارے میں رسول اللہ ﷺ سے پوچھا، تو آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ ان کا سر ڈھانپیں، اور اس علجان (ایک خودرو پودے) کی کچھ لکڑی لے کر اسے ان کے پاؤں پر رکھ دیں۔