المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مقسم عن ابن عباس باب: مقسم کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12052
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، ثنا ابْنُ الْجَعْدِ، ثنا أَبُو شَيْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: لَمَّا نَزَلَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أَحَدٍ أَبُو سُفْيَانَ وَأَصْحَابُهُ قَالَ لِأَصْحَابِهِ: «إِنِّي رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ سَيْفِي ذَا الْفَقَارِ انْكَسَرَ، وَرَأَيْتُ بَقَرًا تُذْبَحُ وَهِيَ مُصِيبَةٌ، وَرَأَيْتُ عَلَيَّ دِرْعِي وَهِيَ مَدِينَتُكُمْ، لَا يَصِلُونَ إِلَيْهَا إِنْ شَاءَ اللهُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جب احد کے دن نبی کریم ﷺ کے سامنے ابوسفیان اور اس کے ساتھی آ اترے تو آپ ﷺ نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ میری تلوار ذوالفقار ٹوٹ گئی، اور میں نے گائیں ذبح ہوتی دیکھیں - یہ ایک مصیبت ہے - اور میں نے دیکھا کہ میں اپنی زرہ پہنے ہوئے ہوں، وہ تمہارا شہر ہے، ان شاء اللہ وہ اس تک نہیں پہنچ سکیں گے۔“