المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مقسم عن ابن عباس باب: مقسم کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12049
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، ثنا أَبُو شَيْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، «أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ كَانَ صَاحِبَ رَايَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ، وَصَاحِبُ رَايَةِ الْمُهَاجِرِينَ عَلِيٌّ وَفِي الْمَوَاطِنِ كُلِّهَا، وَقَيْسُ بْنُ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ صَاحِبُ رَايَةِ عَلِيٍّ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بدر کے دن رسول اللہ ﷺ کے علَم بردار تھے، اور تمام غزوات میں مہاجرین کے علَم بردار علی رضی اللہ عنہ ہی رہے، اور قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ علی رضی اللہ عنہ کے علَم بردار تھے۔