المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مقسم عن ابن عباس باب: مقسم کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12007
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ اسْتَعْمَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْقَمَ بْنَ أَبِي الْأَرْقَمِ الزُّهْرِيَّ عَلَى السِّعَايَةِ فاستتبعَ أَبَا رَافِعٍ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ فَقَالَ: «يَا أَبَا رَافِعٍ إِنَّ الصَّدَقَةَ حَرَامٌ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَإِنَّ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ»ترجمہ
…نبی کریم ﷺ نے ارقم بن ابی ارقم زہری رضی اللہ عنہ کو صدقات کی وصولی پر مقرر کیا، تو انہوں نے ابورافع رضی اللہ عنہ کو اپنے ساتھ لے لیا، تو وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور آپ ﷺ سے دریافت کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابورافع! صدقہ محمد اور آلِ محمد پر حرام ہے، اور کسی قوم کا آزاد کردہ غلام انہی میں سے شمار ہوتا ہے۔“