المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11963
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ أَبِي الصَّبَّاحِ عَبْدِ الْغَفُورِ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الرُّمَّانِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يُوشَكُ أَنْ تَرَوْا شَيَاطِينَ الْإِنْسِ يَسْمَعُ أَحَدُهُمُ الْحَدِيثَ، فَيُفْشيهِ عَلَى غَيْرِهِ، فَيَصُدُّ النَّاسَ عَنِ اسْتِماعِهِ مِنْ صَاحِبِهِ الَّذِي يُحَدِّثُ بِهِ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قریب ہے کہ تم انسانوں میں سے شیطانوں کو دیکھو گے، ان میں سے کوئی ایک بات سنتا ہے تو اسے کسی اور پر افشا کر دیتا ہے، پس وہ لوگوں کو اس کے اصل بیان کرنے والے سے سننے سے روک دیتا ہے۔“