المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11950
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَنْمَاطِيُّ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، قَالُوا: ثنا سَعِيدُ بْنُ زُنْبُورٍ، ثنا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ زَوَّجَ فَاطِمَةَ قَالَ: «يَا عَلِيُّ لَا تَدْخُلْ عَلَى أَهْلِكَ حَتَّى تُقَدِّمَ لَهُمْ شَيْئًا» فَقَالَ عَلِيٌّ: مَا لِيَ شَيْءٌ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: «أَعْطِهَا دِرْعَكَ الْحُطَمِيَّةَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ﷺ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح کیا تو فرمایا: ”اے علی! اپنے گھر والوں کے پاس اس وقت تک مت جانا جب تک انہیں کچھ نہ دے دو۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے پاس کچھ نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں اپنی حطمیہ زرہ دے دو۔“