المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11943
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ، ثنا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ مُكَاتَبًا رُفِعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «يُؤَدِّي مَا أَدَّى مِنْ مُكَاتِبِهِ دِيَةَ الْحُرِّ، وَمَا لَمْ يُؤَدِّ دِيَةَ عَبْدٍ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک مکاتب کا معاملہ نبی کریم ﷺ کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اپنی کتابت میں سے جتنا ادا کر چکا ہے اس کے بقدر آزاد آدمی کی دیت دے، اور جتنا ادا نہیں کیا اس کے بقدر غلام کی دیت دے۔“