المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11910
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، قَالَا: ثنا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنَا خَالِدٌ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنِ اسْتَمَعَ إِلَى حَدِيثِ قَوْمٍ وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ صُبَّ فِي أُذُنَيْهِ الْآنُكُ، وَمَنْ تَحَلَّمَ كُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ بَيْنَ شَعِيرَةٍ، وَيُعَذَّبُ، وَلَيْسَ بِعَاقِدٍ، وَمَنْ صَوَّرَ صُورَةً عُذِّبَ حَتَّى يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ وَلَيْسَ بِنَافِخٍ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو کسی قوم کی بات سنے جبکہ وہ اسے ناپسند کرتے ہوں، اس کے دونوں کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا، اور جو جھوٹا خواب گھڑے، اسے مکلف کیا جائے گا کہ ایک جو کے دانے میں گرہ لگائے، اور اسے عذاب دیا جائے گا حالانکہ وہ ایسا کر ہی نہیں سکے گا، اور جو کوئی تصویر بنائے، اسے اس وقت تک عذاب دیا جائے گا جب تک وہ اس میں روح نہ پھونک دے، حالانکہ وہ روح پھونک ہی نہیں سکے گا۔“