المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بشر بن البراء بن معرور الأنصاري عقبي بدري باب: سیدنا بشر بن براء بن معرور انصاری رضی اللہ عنہ، عقبی و بدری صحابی
حدیث نمبر: 1191
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ يَهُودِيَّةَ أَهْدَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاةً مَصْلِيَّةً، فَأَكَلَ مِنْهَا ثُمَّ قَالَ: «أَخْبَرَتْنِي أَنَّهَا مَسْمُومَةٌ» ، فَمَاتَ بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ مِنْهَا فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا، فَقَالَ: «مَا حَمَلَكِ عَلَى مَا صَنَعْتِ؟» ، قَالَتْ: أَرَدْتُ أَنْ أَعْلَمَ إِنْ كُنْتَ نَبِيًّا لَمْ يَضُرَّكَ، وَإِنْ كُنْتَ مَلِكًا أَرَحْتُ النَّاسَ مِنْكَ، فَأَمَرَ بِهَا فَقُتِلَتْترجمہ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت نے نبی کریم ﷺ کو بھنی ہوئی بکری کا گوشت ہدیہ کیا، تو آپ ﷺ نے اس میں سے کھایا، پھر فرمایا: ”اس نے مجھے بتایا کہ اس میں زہر ملایا گیا تھا“ تو بشر بن براء رضی اللہ عنہ اس کی وجہ سے انتقال کر گئے، تو آپ ﷺ نے اس عورت کو بلوایا اور فرمایا: ”تجھے یہ کرنے پر کس چیز نے آمادہ کیا؟“ اس نے کہا: میں نے یہ جاننا چاہا کہ اگر آپ نبی ہیں تو یہ آپ کو نقصان نہیں پہنچائے گا، اور اگر آپ بادشاہ ہیں تو میں لوگوں کو آپ سے راحت دلا دوں گی، تو آپ ﷺ نے حکم دیا تو اسے قتل کر دیا گیا۔