المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11901
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ، ح، وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ الْوَاسِطِيُّ، أَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقراطيسيُّ، ثنا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، كُلُّهُمْ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى أَعْرَابِيٍّ يَعُودُهُ قَالَ: وَكَانَ إِذَا دَخَلَ عَلَى مَرِيضٍ يَعُودُهُ قَالَ: «لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللهُ» فَقَالَ: قُلْتَ: طَهُورٌ لَا بَلْ هِيَ حُمَّى تَفُورُ عَلَى شَيْخٍ كَبِيرٍ تَزِيرُهُ الْقُبُورُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَنَعَمْ إِذَنْ» وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ الْمُخْتَارِ "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک بدوی کی عیادت کے لیے اس کے پاس تشریف لے گئے - راوی کہتے ہیں: آپ ﷺ جب کسی مریض کی عیادت کے لیے جاتے تو فرماتے: ”کوئی حرج نہیں، ان شاء اللہ یہ (بیماری) گناہوں سے پاک کرنے والی ہے۔“ اس شخص نے کہا: آپ فرماتے ہیں پاک کرنے والی؟ نہیں، بلکہ یہ ایک ایسا بخار ہے جو ایک بوڑھے آدمی پر جوش مار رہا ہے، جو اسے قبروں کی زیارت کرا دے گا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر ایسا ہی ہو گا۔“