المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بشر بن البراء بن معرور الأنصاري عقبي بدري باب: سیدنا بشر بن براء بن معرور انصاری رضی اللہ عنہ، عقبی و بدری صحابی
حدیث نمبر: 1189
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: «فِيمَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ، وَهُوَ الَّذِي أَكَلَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الشَّاةَ الَّتِي سُمَّ فِيهَا يَوْمَ خَيْبَرَ»ترجمہ
ابن شہاب زہری رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”عقبہ میں شریک ہونے والے انصار میں سے، پھر بنی سلمہ میں سے، بشر بن براء بن معرور تھے، وہی وہ شخص ہیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ وہ بکری کھائی تھی جس میں خیبر کے دن زہر ملایا گیا تھا۔“